ہمارے بارے میں


جامعۃ الکوثر، وطن عزیز پاکستان کی وہ مایہ ناز دینی درسگاہ ہے جو اپنے ماحول دوست محل وقوع، وسیع و عریض، جاذب نظر سبزہ زار اور عالی شان اسلامی طرز تعمیر کی بدولت ایک منفرد حیثیت و شناخت رکھتی ہے۔ یہی وہ مادر علمی ہے جہاں بزرگ عالم دین مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی رہنمائی و مشفقانہ سرپرستی میں ترویج و اشاعت دین کی نورانی کرنوں سے دوانگ عالم کو منور کرنے کے لئیے علوم دینی و مروجہ کی درس و تدریس کے ساتھ ساتھ اشاعت اسلام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل مختلف شعبہ جات بھی شبانہ روز سرگرم عمل ہیں۔

دور حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی انسانی معاشرہ پر اثر انگیزی سے انکار ممکن نہیں۔ جبکہ روایتی انداز تعلیمات و تبلیغات کو اس جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیے بغیر پیغام حق تشنگان و متلاشیان حق تک پہچانا ایک مشکل امر ہے ۔ ایسے میں رئیس جامعۃ الکوثر مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی دور اندیش و معاملہ فہم نگاہ میں دنیا بھر کی جغرافیائی حدود و قیو د بھلا کر بلا امتیاز رنگ و نسل اور بلا تمیز مذہب و مسلک گھر گھر پیغام حق پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو زیر استعمال لانا دور حاضر کا اولین تقاضا ہے۔ اسی بنا پر تعلیمات قرآن اور تعلیمات محمد و آل محمد علیہم السلام کو قریہ قریہ جگمگانے،پیغام حق گھر گھر پہنچانے کے لیے کوثر انفارمیٹکس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کوثر انفارمیٹکس کئی موبائل ایپس، ویب سائٹس، سوشل میڈیا چینلز اور پیجز پیش کر چکا ہے جن میں چند ایک کے لنکس ذیل میں دیے گئے ہیں۔

مذہب اہلبیتؑ کے عقائد
امام علی علیہ السلام
امام حسین علیہ السلام
قرآن ترجمہ اور مختصر تفسیر
تفسیر الکوثر
نہج البلاغہ اردو
رسالات ڈاٹ کام - جامعۃ الکوثر کا سلسلہ تبلیغات