آیت 62
 

قَالَ کَلَّا ۚ اِنَّ مَعِیَ رَبِّیۡ سَیَہۡدِیۡنِ﴿۶۲﴾

۶۲۔ موسیٰ نے کہا: ہرگز نہیں! میرا رب یقینا میرے ساتھ ہے، وہ مجھے راستہ دکھا دے گا۔

تفسیر آیات

حضرت موسیٰ علیہ السلام فرماتے ہیں: مَعِیَ رَبِّیۡ میرا رب میرے ساتھ ہے۔ یہ نصرت اور حمایت کی معیت ہے۔ ابتدائے رسالت میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا: اِنَّنِیۡ مَعَکُمَاۤ ۔۔۔۔ (۲۰ طٰہ: ۴۶) میں تم دونوں کے ساتھ ہوں۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اسی خصوصی معیت پر بھروسہ تھا کہ اس مشکل سے نکلنے کا راستہ وہی بتا دے گا۔


آیت 62