آیت 61
 

فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰۤی اِنَّا لَمُدۡرَکُوۡنَ ﴿ۚ۶۱﴾

۶۱۔ جب دونوں گروہ ایک دوسرے کو دکھائی دینے لگے تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا: ہم تو پکڑے جانے والے ہیں۔

۲۔ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰۤی: حضرت موسیٰ علیہ السلام کے صحابیوں نے کہا: ہم تو پکڑے جانے والے ہیں۔ ظاہری صورت تو یہی تھی۔ ایک طرف سمندر ہے اور دوسری طرف لشکر فرعون کا سمندر ہے۔ فرعون، جو ان کی اولاد کو قتل کرتا رہا، ان پر اس وقت مظالم کرتا رہا جب بنی اسرائیل اس کی اسیری میں پر امن تھے۔ اب تو ہم ان کی زد میں آنے والے ہیں۔ اصحاب موسیٰ، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وفادار اصحاب تھے تاہم رازداں نہیں تھے۔ ظاہری حالات دیکھ کر گھبرانا قدرتی بات ہے مگر صرف رازداں کو علم تھا کہ کون کس کی زد میں آنے والا ہے۔


آیت 61