آیت 59
 

کَذٰلِکَ ؕ وَ اَوۡرَثۡنٰہَا بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ﴿ؕ۵۹﴾

۵۹۔ اس طرح ہم نے بنی اسرائیل کو ان کا وارث بنا دیا ۔

تفسیر آیات

فرعونیوں کو ان کے باغات اور چشموں سے نکالنے کے بعد بنی اسرائیل کو فلسطین میں ان جیسے باغات اور چشموں کا وارث بنایا، خود انہیں چیزوں کا نہیں کیونکہ فرعون کے غرق آب ہونے کے بعد بنی اسرائیل مصر واپس نہیں گئے۔ اس پر قرآنی تصریحات موجود ہیں کہ یہ قوم سمندر عبور کر کے وادی سینا کی طرف نکل گئی، پھر فلسطین میں آباد ہو گئی۔ موجودہ توریت کی بھی تصریح یہی ہے۔ کسی تاریخ میں بھی ان کے مصر واپس جانے کا ذکر نہیں ملتا۔


آیت 59