آیات 57 - 58
 

فَاَخۡرَجۡنٰہُمۡ مِّنۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۵۷﴾

۵۷۔ چنانچہ ہم نے انہیں باغوں اور چشموں سے نکال دیا ہے۔

وَّ کُنُوۡزٍ وَّ مَقَامٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۙ۵۸﴾

۵۸۔ اور خزانوں اور بہترین رہائش گاہوں سے بھی۔

تفسیر آیات

چنانچہ اس الٰہی تدبیر کے نتیجے میں فرعون اور فرعونی اپنے باغات، چشموں، خزانوں اور عمدہ رہائش گاہوں ( مَقَامٍ کَرِیۡمٍ ) کو چھوڑ کر بنی اسرائیل کے تعاقب میں نکل آئے۔ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ وہ نہ صرف بنی اسرائیل کو اپنی غلامی میں واپس نہیں لے سکیں گے بلکہ وہ اپنے عیش و نوش میں بھی واپس نہیں جا سکیں گے۔


آیات 57 - 58