آیات 49 - 50
 

قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِیۡنَ وَ الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿ۙ۴۹﴾

۴۹۔ کہدیجئے: اگلے اور پچھلے یقینا،

لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ ۬ۙ اِلٰی مِیۡقَاتِ یَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ﴿۵۰﴾

۵۰۔ ایک مقررہ دن مقررہ وقت پر جمع کیے جائیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ قُلۡ: ان سے کہدیجیے تمہارے باپ دادا کا کیا ذکر، ان سے پہلے اولین اور قدیم لوگوں کو بھی آخرین کے ساتھ ایک جگہ جمع ہونا ہو گا۔

۲۔ اِلٰی مِیۡقَاتِ: اس مقرر وقت میں جسے اللہ تعالیٰ نے مقرر کر رکھا ہے۔ اس وقت کے آنے میں نہ تاخیر ہو گی نہ تقدیم۔

۳۔ یَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ: یہ یوم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔


آیات 49 - 50