آیت 59
 

ہٰذَا فَوۡجٌ مُّقۡتَحِمٌ مَّعَکُمۡ ۚ لَا مَرۡحَبًۢا بِہِمۡ ؕ اِنَّہُمۡ صَالُوا النَّارِ﴿۵۹﴾

۵۹۔ یہ ایک جماعت تمہارے ساتھ (جہنم میں) گھسنے والی ہے، ان کے لیے کوئی خیر مقدم نہیں ہے، یہ یقینا آگ میں جھلسنے والے ہیں۔

تفسیر آیات

اہل جہنم کے سردار جب اپنے مریدوں کے ایک ٹولے کو جہنم میں داخل ہوتا دیکھیں گے تو وہ اس ٹولے سے کہیں گے: ان پر خدا کی مار۔ دیکھو یہ آتش میں جھلسنے والے ہیں۔


آیت 59