آیت 46
 

اِنَّاۤ اَخۡلَصۡنٰہُمۡ بِخَالِصَۃٍ ذِکۡرَی الدَّارِ ﴿ۚ۴۶﴾

۴۶۔ ہم نے انہیں ایک خاص صفت کی بنا پر مخلص بنایا (وہ) دار (آخرت) کا ذکر ہے۔

تفسیر آیات

جس خصوصی امتیاز کی وجہ سے ہم نے ان انبیاء علیہم السلام کو برگزیدہ کیا وہ ان کے دل میں یاد آخرت تازہ رہنا ہے۔ یاد آخرت یعنی ابدی اور دائمی زندگی پر یقین کی وجہ سے اس کا تذکرہ دل سے غائب نہیں ہوتا اور یہ یاد ہر قدم پر انسان کو شجاعت و بصیرت دلاتی ہے اور دنیا کی زندگی ہیچ اور بے قیمت ہو کر رہ جاتی ہے۔


آیت 46