آیت 47
 

وَ اِنَّہُمۡ عِنۡدَنَا لَمِنَ الۡمُصۡطَفَیۡنَ الۡاَخۡیَارِ ﴿ؕ۴۷﴾

۴۷۔ اور وہ ہمارے نزدیک یقینا برگزیدہ نیک افراد میں سے تھے۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ انبیاء علیہم السلام مذکورہ اوصاف کی وجہ سے ہماری برگزیدہ ہستیوں میں سے ہیں۔ قوت ایمان، قوت بصیرت، یاد آخرت جیسے ممتاز اوصاف کے ساتھ متصف ہونے کی وجہ سے انہیں باقی تمام لوگوں میں برگزیدہ کیا۔

۲۔ الۡاَخۡیَارِ: خیر کی جمع ہے۔ خیر ہی خیر کے مالک ہیں۔ جہاں شر کا کوئی شائبہ نہیں ہے۔ چونکہ اخیار ، خیر کا فعل تفضیل ہے لہٰذا اس کا مطلب ہو گا خیر کثیر کا مالک۔


آیت 47