آیت 39
 

ہٰذَا عَطَآؤُنَا فَامۡنُنۡ اَوۡ اَمۡسِکۡ بِغَیۡرِ حِسَابٍ﴿۳۹﴾

۳۹۔ یہ ہماری عنایت ہے جس پر چاہو احسان کرو اور جس کو چاہو روک دو، اس کا کوئی حساب نہیں ہو گا۔

تفسیر آیات

۱۔ ہٰذَا عَطَآؤُنَا: یہ بادشاہت، یہ تسخیر جنات، یہ وسیع و عریض مملکت ہماری طرف سے عنایت ہے۔ خاص کر جنوں کی تسخیر ایک منفرد نعمت ہے۔ ان جنوں میں سے جس پر چاہیں احسان کر کے اسے آزاد کریں یا روکے رکھیں، کل اختیار آپ کے پاس ہے۔ انہیں روکنے، چھوڑنے پر آپ کا کوئی محاسبہ نہ ہو گا۔


آیت 39