آیت 62
 

اَذٰلِکَ خَیۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَۃُ الزَّقُّوۡمِ﴿۶۲﴾

۶۲۔ کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟

تفسیر آیات

زقوم ایک درخت کا نام ہے جس کا مزہ بہت تلخ ہوتا ہے۔ بدبودار ہے اور توڑنے کی صور ت میں دودھ جیسا رس نکلتا ہے۔ جسم کو لگ جائے تو ورم ہو جاتا ہے۔

موازنہ ہے اللہ کے مخلص بندوں اور منکرین کا۔ مخلص بندوں کے لیے جنت کی نعمتوں میں کیف و سرور کی زندگی ہے اور منکرین کے لیے زقوم جیسی چیزوں سے سروکار ہو گا۔


آیت 62