آیت 63
 

اِنَّا جَعَلۡنٰہَا فِتۡنَۃً لِّلظّٰلِمِیۡنَ﴿۶۳﴾

۶۳۔ ہم نے اسے ظالموں کے لیے ایک آزمائش بنا دیا ہے۔

تفسیر آیات

فتنہ اگر آزمائش کے معنوں میں لیا جائے تو آیت کا مفہوم یہ ہو گا کہ کون اسے سن کر اس کی تصدیق کرتا ہے اورکون تکذیب۔ اس کا دوسرا ترجمہ یہ ہو سکتا ہے کہ ہم نے اسے ظالموں کے لیے عذاب بنا دیا ہے۔ اس صورت میں فتنہ سے مراد عذاب ہو گا جیسے اس آیت میں ہے:

عَلٰی خَوۡفٍ مِّنۡ فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہِمۡ اَنۡ یَّفۡتِنَہُمۡ۔۔۔۔ (۱۰ یونس: ۸۳ )

فرعون اور اس کے سرداروں کے خوف کی وجہ سے کہ کہیں وہ انہیں مصیبت سے دوچار نہ کر دیں۔


آیت 63