آیت 61
 

لِمِثۡلِ ہٰذَا فَلۡیَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ﴿۶۱﴾

۶۱۔ عمل کرنے والوں کو ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنا چاہیے۔

تفسیر آیات

ہر صاحب عقل کے لیے ایک فکر انگیز دعوت ہے کہ اگر مسئلہ ایک مدت سے مربوط ہو تو انسان کہہ سکتا ہے کہ اسے گزار لیں گے۔ بقول سعدی چون میگذرد غم نیست ۔ چونکہ گزر جاناہے، غم نہیں ہے لیکن اگر مسئلہ ابدی اور دائمی اور نہ ختم ہو نے والی زندگی سے متعلق ہو تو اس ابدی زندگی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے ۔ خاص طور پر دنیا کی اس پرُ آشوب زندگی کے ہر لمحہ کے مقابلے میں جنت کی زندگی کے اربوں سال کی سعادت ملنا ہو تو لِمِثۡلِ ہٰذَا فَلۡیَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ۔


آیت 61