آیت 44
 

عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ﴿۴۴﴾

۴۴۔ وہ تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے۔

تفسیر آیات

ان نعمتوں میں سے ایک اہم نعمت کا ذکر ہے کہ دوستوں کی محفل برپا ہو گی اور مسندوں پر ایک دوسرے کے روبرو بیٹھ کر مختلف موضوعات پر گفتگو کر نے میں بھی ایک خاص لذت ہے۔ خصوصاً یہ گفتگو گزشتہ دنیوی زندگی کی تلخیوں اور مختلف آزمائش میں کامیابیوں کے ذکر پر ہو اور دیگر ایسے لوگوں کا بھی ذکر آئے جو دنیا میں ان کے ساتھ اس دن کے بارے میں اختلاف اور دشمنی کرتے تھے۔


آیت 44