آیت 45
 

یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِکَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍۭ ﴿ۙ۴۵﴾

۴۵۔ بہتی شراب کے جام ان میں پھرائے جائیں گے،

تفسیر آیات

بِکَاۡسٍ: جس پیالے میں شراب موجود ہو عربی میں اسے کأس کہتے ہیں اور جس میں شراب نہ ہو اسے قدح کہتے ہیں۔ لہٰذا لفظ کأس ، ساغر یا جام کہنے سے شراب خود ذہن میں آتی ہے۔ جنت کی پاکیزہ شراب پینے کے لیے کچھ کرنا نہیں پڑے گا صرف اس کا ارادہ کافی ہے جس پر جام بھر بھر کے ان کے درمیان پھرائے جائیں گے۔

مَّعِیۡنٍ: جاری کے معنوں میں ہے۔ شراب کے چشمے جاری ہوں گے جن سے جام بھرنے کی بھی ضرورت نہ ہو گی بلکہ جام پھرائے جا رہے ہوں گے۔


آیت 45