آیت 37
 

بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَ صَدَّقَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ﴿۳۷﴾

۳۷۔ (نہیں) بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ رسول نہ شاعر ہے، نہ مجنون بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور حق کی طرف دعوت دے رہے ہیں۔ ان کا پیغام خود اس بات کا شاہد ہے کہ یہ حق کا پیغام ہے۔

۲۔ وَ صَدَّقَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ: یہ کوئی نرالی بات نہیں سنا رہے ہیں۔ گزشتہ انبیاء کے پیغامات کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔ دلیل یہ ہے کہ ان تمام مرسلین کی تصدیق کرتے ہیں اور وہی بات کر رہے ہیں جو گزشتہ تمام انبیاء کرتے آئے ہیں۔


آیت 37