آیت 42
 

فَالۡیَوۡمَ لَا یَمۡلِکُ بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ نَّفۡعًا وَّ لَا ضَرًّا ؕ وَ نَقُوۡلُ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیۡ کُنۡتُمۡ بِہَا تُکَذِّبُوۡنَ﴿۴۲﴾

۴۲۔ لہٰذا آج تم میں سے کوئی ایک دوسرے کو نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا اور ظالموں سے ہم کہدیں گے: اب چکھو اس جہنم کا عذاب جس کی تم تکذیب کرتے تھے۔

تفسیر آیات

۱۔ فَالۡیَوۡمَ لَا یَمۡلِکُ بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ: آج قیامت کے دن تم میں سے کوئی ایک دوسرے کے لیے سفارش وغیرہ کے ذریعے نفع پہنچانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ جن کی تم نے پرستش کی ہے وہ تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکیں گے اور تم ان معبودوں کے خلاف بھی کچھ نہیں کر سکتے۔ مثلاً جنات کی تم پرستش کرتے رہے۔ آج پتہ چلا جنات نے تمہیں گمراہ کیا تھا تو تم ان جنات سے کوئی انتقام بھی نہیں لے سکتے۔

۲۔ وَ نَقُوۡلُ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا: آج صرف ہمارا حکم چلے گا اور ہم ہی یہ حکم جاری کریں گے کہ کفر و شرک اختیار کر کے جن لوگوں نے ظلم کا ارتکاب کیا ہے وہ عذاب کا مزہ چکھیں۔


آیت 42