آیت 40
 

فَاَخَذۡنٰہُ وَ جُنُوۡدَہٗ فَنَبَذۡنٰہُمۡ فِی الۡیَمِّ ۚ فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الظّٰلِمِیۡنَ﴿۴۰﴾

۴۰۔ تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو گرفت میں لے لیا اور انہیں دریا میں پھینک دیا، پس دیکھ لو ظالموں کا انجام کیا ہوا۔

تفسیر آیات

۱۔ چنانچہ چنداں دیر نہیں ہوئی فرعون اور اس کے لشکر کو ہم نے دریا میں غرق کر دیا اور ان کا یہ گمان کہ وہ ہماری طرف پلٹ کر نہیں آئیں گے، خاک میں مل گیا۔ غرق آب ہونے پر وہ ہمارے پاس پلٹ کر آ گئے اور ہماری گرفت سے نہیں بچ سکے۔

۲۔ یہ ایک کلی قانون ہے کہ ہر ظالم کا انجام بہت عبرتناک ہو گا۔


آیت 40