آیت 39
 

وَ اسۡتَکۡبَرَ ہُوَ وَ جُنُوۡدُہٗ فِی الۡاَرۡضِ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ وَ ظَنُّوۡۤا اَنَّہُمۡ اِلَیۡنَا لَا یُرۡجَعُوۡنَ﴿۳۹﴾

۳۹۔ چنانچہ فرعون اور اس کے لشکر نے زمین میں ناحق تکبر کیا اور یہ خیال کیا کہ وہ ہماری طرف پلٹائے نہیں جائیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ فرعون اور اس کے لشکر کا اس سے زیادہ تکبر کیا ہو سکتا ہے کہ وہ موسیٰ علیہ السلام کے معبود کا مذاق اڑاتا ہے اور اپنے حیطہ علم میں آنا ممکن ہونے والا کا کوئی موجود فرض کرتا ہے بلکہ چند گز بلند عمارت کی بلندی پر فرض کر کے اپنے آپ کو بہت بڑا تصور کرتا ہے۔

۲۔ یہ گمان بھی اس قوم کی سرکشی کا سبب ہے کہ وہ اللہ کی گرفت میں آنے والے نہیں ہیں۔


آیت 39