آیت 149
 

وَ تَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُیُوۡتًا فٰرِہِیۡنَ﴿۱۴۹﴾ۚ

۱۴۹۔ اور تم پہاڑوں کو بڑی مہارت سے تراش کر گھر بناتے ہو۔

تشریح کلمات

تَنۡحِتُوۡنَ:

( ن ح ت ) نَحَتَ کے معنی لکڑی، پتھر یا اس قسم کی سخت چیزوں کو تراشنے کے ہیں۔

فٰرِہِیۡنَ:

( ف ر ہ ) اترانے نیز مہارت کے معنوں میں آتا ہے۔

تفسیر آیات

کیا تمہیں پہاڑوں کو تراش کر بڑی مہارت سے گھر بناتے رہنے دیا جائے گا۔ ان گھروں سے تمہارے جنازے نہیں اٹھیں گے؟ قوم ثمود کی ان تراشیدہ عمارتوں کے آثار آج بھی نمایاں طور پر مدینے اور تبوک کے درمیان العلا اور الحجر کے مقامات پر موجود ہیں۔

کھوج لگانے والوں کو الحجر کے علاقوں میں بہت سے آثار اور کتبے ملے جن سے اس قوم کے تمدن کا صحیح اندازہ ہوتا ہے۔ ملاحظہ ہو دائرۃ المعارف الاسلامیہ مترجم ۷:۳۱۹


آیت 149