آیات 150 - 152
 

فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ﴿۱۵۰﴾ۚ

۱۵۰۔ پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَ لَا تُطِیۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِیۡنَ﴿۱۵۱﴾ۙ

۱۵۱۔ اور حد سے تجاوز کرنے والوں کے حکم کی اطاعت نہ کرو۔

الَّذِیۡنَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا یُصۡلِحُوۡنَ﴿۱۵۲﴾

۱۵۲۔ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔

تفسیر آیات

جب تمہیں اس عیش و آرام کی حالت میں نہیں رکھا جائے گا اور ایک دن تمہیں یہ باغات و اشجار چھوڑ کر جانا ہیں تو اس کا ایک حل پیش کرتا ہوں کہ میری اطاعت کرو اور اسراف پسند لوگوں کی اطاعت چھوڑ دو تو تمہیں دنیا کے باغات و چشموں سے جدائی کی حسرت نہ ہو گی چونکہ آخرت کی ابدی زندگی ان چیزوں سے بدرجہا بہتر ہے۔

اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِیۡنَ: امر سے مراد خودامر کرنے والا ہے اور مسرفین سے مراد حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔ چنانچہ بعد کی آیت میں مسرفین کی تشریح مفسدین سے کی ہے۔


آیات 150 - 152