آیت 54
 

فَذَرۡہُمۡ فِیۡ غَمۡرَتِہِمۡ حَتّٰی حِیۡنٍ﴿۵۴﴾

۵۴۔ انہیں ایک مدت تک اپنی غفلت میں پڑا رہنے دیجئے۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ لوگ اگر آپ کو اذیت پہنچانے اور آپ کی تکذیب سے باز نہیں آتے اور قابل ہدایت نہیں ہیں تو انہیں اپنے حال پر چھوڑ دیں۔

۲۔ حَتّٰی حِیۡنٍ: ایک مدت تک انہیں اپنی غفلت میں رہنے دیں۔ ایک وقت تک انہیں مہلت دیں۔ وہ دن آئے گا کہ ان کی مہلت ختم ہو جائے گی تو وہ خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں گے لیکن یہ بیداری ہلاکت کی بیداری ہو گی۔


آیت 54