آیت 38
 

وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ﴿۳۸﴾

۳۸۔ اور وہ کہتے ہیں: اگر آپ سچے ہیں تو بتائیں یہ (عذاب کا) وعدہ کب پورا ہو گا؟

تفسیر آیات

وَ یَقُوۡلُوۡنَ: مشرکین کا یہ کہنا کہ وہ بات جس سے ہم کو ڈرایا جاتا ہے کب آنے والی ہے۔ صرف اس مقصد کے لیے تھا کہ پیغمبرؐ قیامت کو فوری پیش کرنے سے عاجز رہیں گے، اس طرح ہم فضا ان کے خلاف کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس کا جواب اگلی آیت میں ہے۔


آیت 38