آیت 47
 

وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوۡلٌ ۚ فَاِذَا جَآءَ رَسُوۡلُہُمۡ قُضِیَ بَیۡنَہُمۡ بِالۡقِسۡطِ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ﴿۴۷﴾

۴۷۔ اور ہر امت کے لیے ایک رسول(بھیجا گیا) ہے،پھر جب ان کا رسول آتا ہے تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جاتا ہے اور ان پر کوئی ظلم روا نہیں رکھا جاتا۔

تفسیر آیات

ہر امت کے لیے ایک رسول کا بھیجنا اور حجت پوری کرنا اللہ کے ذمے ہے۔ جب رسول، اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچا دیتا ہے تو امت میں سے کچھ لوگ اس دعوت پر لبیک کہیں گے اور کچھ لوگ اس کا انکار کریں گے۔ اللہ کی اس دعوت کو قبول کرنے اور انکار کرنے والوں میں سے ہر ایک کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور مؤمن کو اجر و ثواب دینے اور کافر کو سزا دینے میں کسی قسم کی زیادتی نہیں ہو گی۔

اہم نکات

۱۔ اللہ حجت پوری کرنے سے پہلے مؤاخذہ نہیں کرتا: فَاِذَا جَآءَ رَسُوۡلُہُمۡ ۔۔۔

۲۔ کوئی قوم رسول کے بغیر نہیں گزری: وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوۡلٌ ۔۔۔۔


آیت 47