آیت 45
 

اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِکَ مُتۡرَفِیۡنَ ﴿ۚۖ۴۵﴾

۴۵۔ یہ لوگ اس سے پہلے ناز پروردہ تھے،

تفسیر آیات

یہ لوگ ان مختلف دردناک عذابوں میں مبتلا کیوں ہوئے؟ اس آیت میں اس بات کی وضاحت فرمائی کہ یہ لوگ نازپرور تھے۔

دولت اور نعمت کی فراوانی سے انسان میں موجود خواہشات کا درندہ اپنے سینگ، دانت اور پنجے نکالتا ہے اور جب اس کی خواہشات بیدار ہو جاتی ہیں تو اس کا کنٹرول ناممکن ہو جاتا ہے۔ یہ درندہ اسے ہلاکت میں ڈال دیتا ہے۔ ہر جرم و گناہ کو زیبا کر کے دکھاتا ہے اور تمام مراعات کو اپنا حق تصور کراتا ہے۔ اس طرح یہ مراعات یافتہ طبقہ جب ہر جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اس جرم کے ارتکاب کے انجام کا بھی وہ منکر ہو جاتا ہے۔


آیت 45