آیت 37
 

وَ لَقَدۡ رَاوَدُوۡہُ عَنۡ ضَیۡفِہٖ فَطَمَسۡنَاۤ اَعۡیُنَہُمۡ فَذُوۡقُوۡا عَذَابِیۡ وَ نُذُرِ﴿۳۷﴾

۳۷۔ اور بتحقیق انہوں نے لوط کے مہمانوں کو قابو کرنا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں، لو اب میرے عذاب اور تنبیہوں کو چکھو۔

تفسیر آیات

فرشتے حضرت لوط علیہ السلام کے پاس نہایت حسین لڑکوں کی شکل میں آئے۔ قوم لوط نے ان کے گھر پر ہلہ بول دیا اور مہمانوں کو بدکاری کے لیے ان کے حوالہ کرنے مطالبہ کیا۔ حضرت لوط علیہ السلام کے انکار پر وہ گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے لگے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی بینائی سلب کر لی اور وہ اندھے ہو گئے۔


آیت 37