آیات 38 - 39
 

وَ لَقَدۡ صَبَّحَہُمۡ بُکۡرَۃً عَذَابٌ مُّسۡتَقِرٌّ ﴿ۚ۳۸﴾

۳۸۔ اور بتحقیق صبح سویرے ایک دائمی عذاب ان پر نازل ہوا۔

فَذُوۡقُوۡا عَذَابِیۡ وَ نُذُرِ﴿۳۹﴾

۳۹۔ اب چکھو میرے عذاب اور تنبیہوں کا ذائقہ۔

تفسیر آیات

۱۔ انہیں دن چڑھنے پر ایک ایسے عذاب نے لپیٹ میں لے لیا جس میں دوام، جاری رہنا ہے۔ عَذَابٌ مُّسۡتَقِرٌّ سے مراد دنیوی عذاب ہے جو اخروی عذاب سے متصل ہے کہ اس عذاب کے آنے کے بعد عذاب کا سلسلہ جاری رہے گا۔

۲۔ یہ ہے اللہ کا عذاب اور تنبیہوں کی تکذیب کا ذائقہ۔


آیات 38 - 39