آیت 36
 

وَ لَقَدۡ اَنۡذَرَہُمۡ بَطۡشَتَنَا فَتَمَارَوۡا بِالنُّذُرِ﴿۳۶﴾

۳۶۔ اور بتحقیق لوط نے ہماری عقوبت سے انہیں ڈرایا مگر وہ ان تنبیہ کرنے والوں سے جھگڑتے رہے ۔

تفسیر آیات

حضرت لوط علیہ السلام نے عذاب کے آنے سے پہلے قوم کو اس سے آگاہ کیا تھا لیکن وہ حضرت لوط علیہ السلام کی نبوت کو تسلیم نہیں کرتے تھے، ان کی اس خبر کو بھی تسلیم نہیں کیا چونکہ اس خبر کی سچائی کا تعلق ان کی نبوت کے ساتھ تھا۔

اس آیت میں النذر ، نذیر کی جمع تسلیم کی جائے گی چونکہ تماروا قرینہ ہے کہ ان لوگوں نے تنبیہ کرنے والوں کے ساتھ جھگڑا کیا۔ خود تنبیہوں کے ساتھ جھگڑا نہیں ہو سکتا۔ الا اینکہ تماروا شک کے معنوں میں لیا جائے۔ اس صورت میں النذر ، الانذار کی جمع ہو سکتی ہے۔


آیت 36