آیت 68
 

یٰعِبَادِ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡکُمُ الۡیَوۡمَ وَ لَاۤ اَنۡتُمۡ تَحۡزَنُوۡنَ ﴿ۚ۶۸﴾

۶۸۔ (پرہیزگاروں سے کہا جائے گا) اے میرے بندو! آج تمہارے لیے کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی تم غمگین ہو گے۔

تفسیر آیات

یہ خطاب اہل تقویٰ سے ہے کہ آج کے دن تمہارے لیے کسی آنے والے خطرے کا خوف نہیں ہے، نہ کسی چیز کے ہاتھ سے جانے کا غم ہے جب کہ کافر خوف اور غم دونوں سے دوچار ہوں گے۔


آیت 68