آیت 40
 

اَفَاَنۡتَ تُسۡمِعُ الصُّمَّ اَوۡ تَہۡدِی الۡعُمۡیَ وَ مَنۡ کَانَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ﴿۴۰﴾

۴۰۔ کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں یا اندھے کو یا اسے جو واضح گمراہی میں ہے راستہ دکھا سکتے ہیں؟

تفسیر آیات

جب کسی میں آواز سننے کی سرے سے صلاحیت نہ ہو تو اس کے دماغ تک حق کی آواز نہیں پہنچ سکے گی خواہ حق کی آواز کتنی ہی طاقتور اور پرکشش کیوں نہ ہو۔ اسی طرح اگر کسی کے پاس بینائی نہ ہو تو اسے صحیح راستہ نظر نہیں آئے گا خواہ وہ راستہ کتنا ہی واضح اور روشن کیوں نہ ہو۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ہے۔ اس کے باوجود جب کوئی شخص رحمت خدا کا اہل نہیں ہے تو رحمت خدا اسے نہیں ملے گی۔

اہم نکات

۱۔کسی میں ہدایت کی اہلیت اگر نہیں تو اس پر ہدایت مسلط نہیں کی جاتی۔


آیت 40