آیت 52
 

یَوۡمَ لَا یَنۡفَعُ الظّٰلِمِیۡنَ مَعۡذِرَتُہُمۡ وَ لَہُمُ اللَّعۡنَۃُ وَ لَہُمۡ سُوۡٓءُ الدَّارِ ﴿۵۲﴾

۵۲۔ اس روز ظالموں کو ان کی معذرت فائدہ نہیں دے گی اور ان پر لعنت پڑے گی اور ان کے لیے بدترین ٹھکانا ہو گا۔

تفسیر آیات

۱۔ قیامت کے دن یہ لوگ اپنی معذرت پیش ہی نہیں کر سکیں گے:

وَ لَا یُؤۡذَنُ لَہُمۡ فَیَعۡتَذِرُوۡنَ﴿۳۶﴾ (۷۷ مرسلات ۳۶)

اور انہیں اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عذر پیش کریں۔

یا ان کی معذرت قبول نہ ہو گی چونکہ معذرت قبو ل کرنا ایک قسم کی رحمت ہے۔

۲۔ وَ لَہُمُ اللَّعۡنَۃُ: قیامت کے دن وہ ہر قسم کی رحمت سے دور ہوں گے لہٰذا ان کی کوئی بات نہیں سنی جائے گی۔


آیت 52