آیت 62
 

وَ قَالُوۡا مَا لَنَا لَا نَرٰی رِجَالًا کُنَّا نَعُدُّہُمۡ مِّنَ الۡاَشۡرَارِ ﴿ؕ۶۲﴾

۶۲۔ اور وہ کہیں گے: کیا بات ہے ہمیں وہ لوگ نظر نہیں آتے جنہیں ہم برے افراد میں شمار کرتے تھے؟

تفسیر آیات

ان مشرکین پر تو حقیقت حال، حالت نزع کے وقت واضح ہو گئی تھی کہ مسلمانوں کا حال کیا ہو گا اور ہمارا انجام کیا ہو گا لہٰذا وہ حقیقی طور پر تو سوال نہیں کریں گے کہ جن مسلمانوں کو ہم برے لوگ سمجھتے تھے وہ یہاں جہنم میں نظر نہیں آتے بلکہ وہ تاسف سے کہتے ہوں گے کہ یہ ہم کیا دن دیکھ رہے ہیں کہ ہم تو جہنم کی آتش میں ذلت و خواری کے عذاب کا مزہ چکھ رہے ہیں لیکن جنہیں ہم دنیا میں برے لوگ سمجھتے تھے وہ یہاں نہیں ہیں۔


آیت 62