آیت 61
 

قَالُوۡا رَبَّنَا مَنۡ قَدَّمَ لَنَا ہٰذَا فَزِدۡہُ عَذَابًا ضِعۡفًا فِی النَّارِ﴿۶۱﴾

۶۱۔ وہ کہیں گے: ہمارے رب! جس نے ہمیں اس انجام سے دوچار کیا ہے اسے آگ میں دگنا عذاب دے۔

تفسیر آیات

یہ ٹولہ اپنے سرداروں کے خلاف اللہ سے یہ التجا کرے گا کہ یہ لوگ ہماری گمراہی اور ہلاکت کا سبب بنے ہیں لہٰذا اے ہمارے مالک! انہیں دگنا عذاب دے۔ سورہ اعراف : ۳۸ میں بھی اسی قسم کے واقعہ کا ذکر ہے:

قَالَتۡ اُخۡرٰىہُمۡ لِاُوۡلٰىہُمۡ رَبَّنَا ہٰۤؤُلَآءِ اَضَلُّوۡنَا فَاٰتِہِمۡ عَذَابًا ضِعۡفًا مِّنَ النَّارِ۔۔

بعد والی جماعت پہلی کے بارے میں کہے گی: ہمارے رب! انہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا لہٰذا انہیں آتش جہنم کا دوگنا عذاب دے۔

مکہ کے مشرک سرداروں کو ان عاقبت کی خبر دینا مقصود ہے کہ قیامت کے دن تم لوگ کس قسم کے دن دیکھنے والے ہو۔


آیت 61