آیت 48
 

وَ اذۡکُرۡ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ الۡیَسَعَ وَ ذَاالۡکِفۡلِ ؕ وَ کُلٌّ مِّنَ الۡاَخۡیَارِ ﴿ؕ۴۸﴾

۴۸۔ اور (اے رسول) اسماعیل اور یسع اور ذوالکفل کو یاد کیجیے، یہ سب نیک لوگوں میں سے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اذۡکُرۡ اِسۡمٰعِیۡلَ: حضرت اسماعیل علیہ السلام کا اس جگہ شاید اس لیے ذکر فرمایا چونکہ اسماعیل علیہ السلام عربوں میں سے عدنانیوں کے جد اعلیٰ ہیں۔

۲۔ وَ الۡیَسَعَ: ان کا اسم شریف عبرانی میں الیشع ہے۔ آپ حضرت الیاس علیہ السلام کے جانشین تھے۔ آپ نے بنی اسرائیل میں بت پرستی کے خلاف جہاد کیا۔ آپ کی وفات ۸۴۰ قبل مسیح میں ہوئی۔

۳۔ وَ کُلٌّ مِّنَ الۡاَخۡیَارِ: ان سب انبیاء علیہم السلام کا رتبہ اخیار کا رتبہ ہے جس کی تشریح ہو چکی ہے۔


آیت 48