آیت 49
 

ہٰذَا ذِکۡرٌ ؕ وَ اِنَّ لِلۡمُتَّقِیۡنَ لَحُسۡنَ مَاٰبٍ ﴿ۙ۴۹﴾

۴۹۔ یہ ایک نصیحت ہے اور تقویٰ والوں کے لیے یقینا اچھا ٹھکانا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ ہٰذَا ذِکۡرٌ: جن انبیائے کرام علیہم السلام کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے یہ ایک تذکر، یادآوری ہے۔ تاریخ انبیاء علیہم السلام کی طرف ایک توجہ دلانا ہے۔ خاصان خدا کی زندگی اور راہ خدا میں انہیں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر ہے تاکہ مسلمان اپنی زندگی میں ان کی حیات طیبہ کو مشعل راہ بنائیں۔

۲۔ وَ اِنَّ لِلۡمُتَّقِیۡنَ لَحُسۡنَ مَاٰبٍ: اس ذکر سے جو سبق یاد رکھنا ہو گا وہ یہ ہے کہ حسن عاقبت، اچھا انجام ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنا بچاؤ یعنی تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔


آیت 49