آیت 86
 

اَئِفۡکًا اٰلِہَۃً دُوۡنَ اللّٰہِ تُرِیۡدُوۡنَ ﴿ؕ۸۶﴾

۸۶۔ کیا اللہ کو چھوڑ کر گھڑے ہوئے معبودوں کو چاہتے ہو ؟

تفسیر آیات

اس کائنات کے واضح خالق حقیقی اور سچے معبود کو چھوڑ کر خود ساختہ، جھوٹے اور بے حقیقت واہمے کو اپنا معبود بناتے ہو۔ عقل اور شعور کے مالک انسان کے لیے اس بات میں عار و ننگ ہے کہ وہ ایک واہمے کے آگے جھک کر اپنی انسانی حیثیت کا مذاق اڑائے۔


آیت 86