آیت 87
 

فَمَا ظَنُّکُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ﴿۸۷﴾

۸۷۔ ربِّ عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

تفسیر آیات

جب تم نے ایک واہمے کو معبودبنایا اس عقیدے کے ساتھ کہ وہ تمہاری زندگی چلاتا ہے اس لیے وہ تمہاری عبادت کے لائق ہے تو عالمین کے رب اور مالک کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے کہ وہ لائق عبادت نہیں ہے؟ وہ تمہاری زندگی سے لاتعلق ہے؟ وہ تمہارے کسی کام نہیں آئے گا؟ ایک متعجبانہ استفہام ہے۔

اس آیت کی دوسری تفسیر یہ کی گئی ہے: رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے کہ وہ تمہارے شرک پر تمہیں کیا سزا دے گا؟ تمہارے ساتھ کیا سلوک کرے گا؟ لیکن یہ تفسیر ہمارے نزدیک صائب نہیں ہے۔


آیت 87