آیت 80
 

اِنَّا کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ﴿۸۰﴾

۸۰۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں۔

تفسیر آیات

حضرت نوح علیہ السلام کو عالمین میں یہ مقام کیسے مل گیا، اس کی وجہ اور سبب کا ذکر ہے۔ جیسے نوح علیہ السلام کا جہاد طویل تھا اللہ نے انہیں عظیم مرتبہ عنایت فرمایا۔ جس طویل مشقت سے آپ علیہ السلام نے توحید کی تحریک چلائی، اس تحریک کو اللہ نے دوام بخشا۔ یہ ایک مثال سب کے لیے ہے کہ جوراہ خدا میں قدم اٹھاتا ہے اسے اللہ جزائے خیر سے نوازتا ہے اگر چہ وہ نوح علیہ السلام کے مرتبے کو نہیں پہنچ سکتا تاہم اللہ احسان کرنے والوں کو احسان کے مطابق جزا دیتا ہے۔


آیت 80