آیت 79
 

سَلٰمٌ عَلٰی نُوۡحٍ فِی الۡعٰلَمِیۡنَ﴿۷۹﴾

۷۹۔ تمام عالمین میں نوح پر سلام ہو۔

تفسیر آیات

وہ ذکر جمیل جو آخرین میں باقی رکھا گیا ہے، یہ ہے کہ پوری دنیا میں نوح علیہ السلام پر سلام ہو۔ چنانچہ عالمین میں ان کا ذکر باقی ہے اور ذکر کے ساتھ سلام بھی ہے۔ جیسا کہ حضرت نوح علیہ السلام تمام انبیاء علیہم السلام میں سب طویل عرصے، ۹۵۰ سال تک اپنی قوم میں تبلیغ فرماتے رہے۔ اس لیے ان کے ذکر جمیل کو بھی اللہ تعالیٰ نے قیامت تک باقی رکھا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام جیسے جلیل القدر نبی کو آپ کا شیعہ قرار دیا۔ آپ کے شیعہ ابراہیم خلیل علیہ السلام ابو الانبیاء قرار پائے اور نبوت و ہدایت کا سلسلہ تاقیام قیامت جاری ہے۔


آیت 79