آیت 64
 

اِنَّہَا شَجَرَۃٌ تَخۡرُجُ فِیۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِیۡمِ ﴿ۙ۶۴﴾

۶۴۔ یہ ایسا درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے۔

تفسیر آیات

اَصۡلِ: سے مراد تہ ہے۔ یعنی درخت جہنم کی تہ میں اُگے گا۔ سوال یہ ہے کہ آتش کے درمیان درخت کیسے؟ جواب یہ ہے کہ یہ درخت ہی آتشیں ہو گا۔ ثانیاً آخرت کے قانونِ طبیعت کو دنیا کے فیزیکل قوانین پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔ کافروں کو آتش جہنم میں زندہ رکھنا دنیوی اعتبار سے کیسے ممکن ہے؟


آیت 64