آیت 40
 

اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ﴿۴۰﴾

۴۰۔ سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے۔

تفسیر آیات

سوائے ان بندوں کے جنہیں اللہ نے اپنے لیے خالص بنایا۔ ان کے عمل، ارادوں اور ان کی خواہش میں غیر اللہ کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ مخلَص ، بفتح لام وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے خالص بنایا ہے اور مخلِص بکسر لام وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اللہ کے لیے خالص بنایا ہے۔

جب انسان مخلِص ہوتا ہے اور اس کے اخلاص کو اللہ قبول فرماتا ہے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ اسے اپنے لیے مخلَص بناتا ہے۔ پہلے مخلِص ہوتا ہے، بعد میں مخلَص۔


آیت 40