آیات 153 - 154
 

قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِیۡنَ﴿۱۵۳﴾ۚ

۱۵۳۔ لوگوں نے کہا: تم تو بلاشبہ سحرزدہ آدمی ہو۔

مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُنَا ۚۖ فَاۡتِ بِاٰیَۃٍ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ﴿۱۵۴﴾

۱۵۴۔ اور تم ہم جیسے بشر کے سوا اور کچھ نہیں ہو، پس اگر تم سچے ہو تو کوئی نشانی (معجزہ ) پیش کرو۔

تفسیر آیات

قوم صالح نے اس نصیحت کا یہ جواب دیا: اے صالح تم سحر زدہ آدمی ہو۔ جس پر جادو کیا گیا ہو وہ اس قسم کی باتیں کرتا ہے۔

جب کہ تم ہماری طرح کے ایک انسان ہی تو ہو۔ تمہیں اللہ نے کیسے نبی بنادیا۔ فَاۡتِ بِاٰیَۃٍ پھر بھی اگر تم سچے ہو تو کوئی معجزہ پیش کرو۔ دیکھتے ہیں تمہارا دعویٰ کہاں تک سچائی پر مبنی ہے۔


آیات 153 - 154