آیت 75
 

وَ اَدۡخَلۡنٰہُ فِیۡ رَحۡمَتِنَا ؕ اِنَّہٗ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ﴿٪۷۵﴾

۷۵۔ اور ہم نے انہیں (لوط کو) اپنی رحمت میں داخل کیا وہ یقینا صالحین میں سے تھے۔

تفسیر آیات

جو بندہ، صالح کے رتبے پر فائز ہو گا اسے اللہ اپنی رحمت میں داخل فرمائے گا۔ حضرت لوط علیہ السلام کو اللہ نے علم وحکمت سے نوازا تو وہ اس فضل الٰہی کے اہل ثابت ہوئے۔


آیت 75