آیت 76
 

وَ نُوۡحًا اِذۡ نَادٰی مِنۡ قَبۡلُ فَاسۡتَجَبۡنَا لَہٗ فَنَجَّیۡنٰہُ وَ اَہۡلَہٗ مِنَ الۡکَرۡبِ الۡعَظِیۡمِ ﴿ۚ۷۶﴾

۷۶۔ اور نوح کو بھی (ہم نے نوزا) جب انہوں نے ابراہیم سے پہلے (ہمیں) پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول کی، پس انہیں اور ان کے گھر والوں کو بڑی پریشانی سے نجات دی۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ نُوۡحًا اِذۡ نَادٰی: صدیوں کی تبلیغ کے بعد اپنی قوم سے مایوس ہو کر نوح علیہ السلام نے اللہ سے دعا کی:

رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَی الۡاَرۡضِ مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ دَیَّارًا (۷۱ نوح: ۲۶)

پروردگارا! روئے زمین پر بسنے والے کفار میں سے ایک کو بھی باقی نہ چھوڑ۔

۲۔ مِنۡ قَبۡلُ: حضرت ابراہیم و لوط علیہما السلام سے پہلے۔

۳۔ فَنَجَّیۡنٰہُ: اللہ نے انہیں عظیم مصیبت سے نجات دی جس کا ذکر سورہ ہود میں آگیا ہے۔


آیت 76