آیت 74
 

وَ لُوۡطًا اٰتَیۡنٰہُ حُکۡمًا وَّ عِلۡمًا وَّ نَجَّیۡنٰہُ مِنَ الۡقَرۡیَۃِ الَّتِیۡ کَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓئِثَ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فٰسِقِیۡنَ ﴿ۙ۷۴﴾

۷۴۔ اور لوط کو ہم نے حکمت اور علم عطا کیا اور ہم نے انہیں اس بستی کے شر سے نجات دی جہاں کے لوگ بے حیائی کا ارتکاب کرتے تھے، یقینا وہ برائی والے اور بدکار قوم تھی۔

تفسیر آیات

۱۔ اٰتَیۡنٰہُ حُکۡمًا وَّ عِلۡمًا: حکم سے مراد قوت فیصلہ ہو سکتا ہے اور ممکن ہے حکم سے مراد حکمت ہو جو حقائق کے ادراک سے عبارت ہے۔ علم سے مراد اللہ کی طرف سے ان منکشف حقائق اور واقعات کے لیے معینہ قانون کا علم ہو۔

۲۔ وَّ نَجَّیۡنٰہُ مِنَ الۡقَرۡیَۃِ: بستی سے مراد سدوم کی بستی ہے جو تباہ ہو گئی۔

۳۔ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓئِثَ: سے مراد ہم جنس بازی ہے جو قوم لوط کا شیوہ تھا۔


آیت 74