آیت 53
 

قَالُوۡا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا لَہَا عٰبِدِیۡنَ﴿۵۳﴾

۵۳۔ کہنے لگے: ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پوجا کرتے پایا ہے۔

تفسیر آیات

ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اس لیے بتوں کی حقیقت بیان کرنے کی جگہ ان کی پوجا کرنے کی وجہ بتائی۔ وہ صرف یہ تھی کہ ہمارے باپ دادا ایسا کرتے آئے ہیں۔ اندھی تقلید ہی ان کا مدرک تھا۔


آیت 53