آیت 52
 

اِذۡ قَالَ لِاَبِیۡہِ وَ قَوۡمِہٖ مَا ہٰذِہِ التَّمَاثِیۡلُ الَّتِیۡۤ اَنۡتُمۡ لَہَا عٰکِفُوۡنَ﴿۵۲﴾

۵۲۔ جب انہوں نے اپنے باپ (چچا) اور اپنی قوم سے کہا: یہ مورتیاں کیا ہیں جن کے گرد تم جمے رہتے ہو؟

تفسیر آیات

۱۔ مَا ہٰذِہِ التَّمَاثِیۡلُ: یہ تصویریں یہ بت کیا چیز ہیں؟ ان کی حقیقت سے سوال ہے کہ ان بتوں کی تم جب پوجا کرتے ہو تو ان کو کیا سمجھ کر پوجا کرتے ہو؟ تم وحی اور نبوت کے قائل نہیں ہو، تمہیں کس نے بتایا کہ ان بتوں کو اللہ نے تدبیر کا اختیار دیا ہے؟


آیت 52