آیت 57
 

قَالَ اَجِئۡتَنَا لِتُخۡرِجَنَا مِنۡ اَرۡضِنَا بِسِحۡرِکَ یٰمُوۡسٰی﴿۵۷﴾

۵۷۔ فرعون نے کہا: اے موسیٰ! کیا تم اپنے جادو کے زور سے ہمیں ہماری سرزمین سے نکالنے ہمارے پاس آئے ہو؟

تفسیر آیات

حضرت موسیٰ علیہ السلام تو خود مصر کی سرزمین سے نکلنا چاہتے تھے اور اپنی قوم کو بھی یہاں سے نکال کر لے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے تو پھر فرعون کو یہ خطرہ کیسے لاحق ہوا کہ موسیٰ علیہ السلام انہیں مصر کی سرزمین سے نکالنا چاہتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ فرعون اپنے آپ کو سورج دیوتا کا مظہر اور نمایندہ سمجھتا تھا جسے اس کے زعم میں حکومت کرنے کا حق حاصل تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب یہ کہا: میں اللہ کا نمایندہ ہوں تو فرعون کی حکومت غیر قانونی ہو جاتی تھی۔ اس لیے اس نے کہا: یہ اپنے جادو سے ہمیں اپنے ملک سے نکالنا چاہتا ہے۔ جب کہ جادو کے ذریعے کوئی کسی ملک کو فتح نہیں کر سکتا۔


آیت 57