آیت 58
 

فَلَنَاۡتِیَنَّکَ بِسِحۡرٍ مِّثۡلِہٖ فَاجۡعَلۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکَ مَوۡعِدًا لَّا نُخۡلِفُہٗ نَحۡنُ وَ لَاۤ اَنۡتَ مَکَانًا سُوًی﴿۵۸﴾

۵۸۔ پس ہم بھی تمہارے مقابلے میں ایسا ہی جادو پیش کریں گے، لہٰذا ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت جس کی نہ ہم خلاف ورزی کریں اور نہ تم، صاف میدان مقرر کر لو۔

تشریح کلمات

سُوًی:

( س و ی ) کے معنی وسط کے ہیں مکان سوی ، وہ جگہ جس کی نسبت دونوں طرف مساوی ہو۔

تفسیر آیات

کوئی ایسی جگہ مقرر کرو جو آبادی کے وسط میں واقع ہو۔ جہاں حاضر ہونا سب کے لیے آسان ہو۔


آیت 58