آیت 48
 

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلٰی مَا خَلَقَ اللّٰہُ مِنۡ شَیۡءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُہٗ عَنِ الۡیَمِیۡنِ وَ الشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلّٰہِ وَ ہُمۡ دٰخِرُوۡنَ﴿۴۸﴾

۴۸۔ کیا انہوں نے اللہ کی مخلوقات میں ایسی چیز نہیں دیکھی جس کے سائے دائیں اور بائیں طرف سے عاجز ہو کر اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے جھکتے ہیں؟

تشریح کلمات

یَّتَفَیَّؤُا:

الفیئی کے معنی اچھی حالت کی طرف آنے کے ہیں۔ اسی سے فاء الظل ہے جس کے معنی سایہ لوٹ آنے کے ہیں اور مال غنیمت جو بلا مشقت حاصل ہو جائے اسے بھی فئی کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

سایہ کے سجدے کے بارے میں سورۃ الرعد آیت ۱۵ میں تفصیل گزر چکی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔


آیت 48